Type Here to Get Search Results !

ڈی ایچ اے نے دو دریا پر 3 ریسٹورینٹس کو بند کردیئے

ڈی ایچ اے نے دو دریا پر 3 ریسٹورینٹس کو بند کردیئے
کراچی : سی ویو دو دریا پر واقع فوڈ اسٹریٹ بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ، ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے 3 ریسٹورینٹس کو بند کردیا گیا۔
کسی کو کراچی کا حسن دیکھنا ہو تو اسے دو دریا جانے کا مشورہ دیا جاتا، جہاں میٹھا پانی تو کہیں نہیں لیکن سمندر دو حصوں میں بٹتا محسوس ہوتا ہے، لوگوں نے اسے چند سال پہلے دو دریا کا نام دیا۔


کراچی کے دو دریا پر سجنے والی محفلیں سب کو یاد رہ جاتی ہیں لیکن اب دو دریا کو بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے 3 ریسٹورینٹس کو بند کردیا گیا۔
سی ویو دو دریا پر 17 ریسٹورینٹس قائم ہیں، دو دریا پر ریسٹورینٹس بند کرکے وہاں بلند رہائشی و کمرشل عمارتیں اور ہوٹلز تعمیر کیے جائیں گی تاہم دو دریا کی فوڈ اسٹریٹ بند ہونے پر کراچی کے شہری اداس ہیں۔