Type Here to Get Search Results !

اداکارہ کلثوم سلطان وفات پاگئیں


اداکارہ کلثوم سلطان وفات پاگئیں
25 اپريل


پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کلثوم سلطان 80 برس کی عمر میں دوران علاج وفات پاگئیں۔

خیال رہے کہ کلثوم سلطان نے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے ڈراموں سے کیا، بعد ازاں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے متعدد ڈراموں میں جوہر دکھائے۔

کلثوم سلطان نے نہ صرف اردو کے بہترین بلکہ سندھی زبان میں بننے والے ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

وہ زیادہ تر معاون اداکارہ کے طور پر نظر آتی تھیں، تاہم ان کے کردار ہمیشہ ہی منفرد ہوتے تھے۔

کلثوم سلطان گزشتہ کئی سال سے اداکاری سے دور ہوگئی تھیں، انہیں دل کا عارضہ لاحق تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق کلثوم سلطان کی اینجیو پلاسٹی بھی کی گئی، تاہم ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔